ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یکم مارچ سے پی یو دوم کے سالانہ امتحانات : ضلع کے 30مراکز میں امتحانات ہونگے ؛والدین و طلبا توجہ دیں

یکم مارچ سے پی یو دوم کے سالانہ امتحانات : ضلع کے 30مراکز میں امتحانات ہونگے ؛والدین و طلبا توجہ دیں

Tue, 26 Feb 2019 18:42:59    S.O. News Service

کاروار :26؍فروری (ایس او نیوز) یکم مار چ سے 18مارچ تک منعقد ہونے والے پی یو سی دوم کے امتحانات کی محکمہ تعلیمات عامہ اترکنڑا نے پوری تیاری کرلی ہے۔ امتحان کا وقت صبح 15-10بجے سے دوپہر 30-01تک ہوگا۔ ضلع کے 30مراکز میں امتحانات انعقاد ہوگا۔ ان تمام باتوں کی جانکاری  پی یو ڈائرکٹر کے ٹی بھٹ نے   دی۔

انہوں نے بتایا کہ سوالی پرچوں کو  کاروار کے محکمہ خزانہ اور سرسی کے معاون محکمہ خزانہ میں محفوظ کیاجائے گا ، جہاں فی کس تین تین افسران نامزد کئے گئےہیں۔ متعلقہ مرکزوں سے سوالی پرچوں کی سپلائی کے لئے 14ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، متعلقہ سپلائی کرنے والی  سواریوں میں  جی پی ایس نصب ہوں  گے۔

اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ہریش کمار نے امتحانی مراکز کے 200میٹر اطراف امتحانات  کے دنوں میں   امتناعی احکامات عائد کرنے کے ہدایات جاری کئے ہیں۔ اس دوران  امتحانی مراکز کے اطراف میں زیراکس کی دوکانوں کو  امتحانی اوقات میں بند رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ضلع کے تعلقہ جات میں امتحانی مراکز کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

کاروار میں 5امتحانی مراکز، بھٹکل اور سرسی میں فی کس  4، کمٹہ  میں 3، انکولہ، ہوناور، جوئیڈا ، ہلیال ، ڈانڈیلی اور سداپور میں فی مقام2اور یلاپور ، منڈگوڈ میں ایک ایک امتحانی مراکز ہوں گے۔ طلبا وقت سے 10سے 15منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچ کر اپنے ہال ٹکٹ کے مطابق بلاک نمبر کی تصدیق کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔


Share: